تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا،کارکنوں کا پرتپاک استقبال
شہریوں نے لانگ مارچ کے شرکا کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا۔ شفیع جان
تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا،کارکنوں کا پرتپاک استقبال(فوٹو سوشل میڈیا ایکس)
پاکستان تحریک انصاف کا 4 اکتوبر سے جاری لانگ مارچ تیسرے روز خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ پہنچ گیا، جہاں قافلے کے شرکا کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
کوہاٹ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت اور استقبال پر پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان شفیع جان نے عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شفیع جان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنی سیاسی وابستگی اور شعور کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق شہریوں نے لانگ مارچ کے شرکا کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا۔
اہلِ کوہاٹ کا خلوص اور استقبال قابلِ ذکر رہا۔ لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے تمام شہریوں نے ثابت کر دیا کہ کوہاٹ کے لوگ مہمان نواز اور امن پرست ہیں۔#شکریہ_کوہاٹ #عوامی_سمندر_سڑکوں_پر pic.twitter.com/3m2kRegPeW
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) October 7, 2026
صوبائی ترجمان نے کوہاٹ کے عوام کی میزبانی اور تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حوصلہ افزائی سے مارچ کے شرکا کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق تحریک انصاف آج لانگ مارچ کے آئندہ مرحلے اور اگلے پڑاؤ سے متعلق اعلان کرسکتی ہے۔