پشاور میں تعلیمی ادارے کھل گئے، مردان اور صوابی میں بند
حساس علاقوں میں راستے بند ہونے کے باعث طلبہ کو اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
پشاور میں تعلیمی ادارے کھل گئے، مردان اور صوابی میں بند
پشاور میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں، تاہم حساس علاقوں میں راستے بند ہونے کے باعث طلبہ کو اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق پشاور میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے تعطیلات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب مردان اور صوابی میں ڈپٹی کمشنرز کے احکامات کے تحت تعلیمی ادارے بند ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ امن و امان کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کر سکتی ہے، جس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔