سعودی عرب پر حملوں کے اثرات دنیا بھر میں محسوس ہو سکتے ہیں، آئی ایم ایف
سعودی عرب کی معیشت خطے اور عالمی سطح پر اہم حیثیت رکھتی ہے، اس لیے وہاں پیش آنے والے واقعات کے منفی اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
سعودی عرب پر حملوں کے اثرات دنیا بھر میں محسوس ہو سکتے ہیں، آئی ایم ایف
بینکاک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت خطے اور عالمی سطح پر اہم حیثیت رکھتی ہے، اس لیے وہاں پیش آنے والے واقعات کے منفی اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک کی معیشتوں اور عوام پر پڑ سکتے ہیں۔