برطانیہ میں ہر چار منٹ بعد گاڑی چوری، ملزمان پر فردِ جرم کی شرح صرف 3 فیصد

انگلینڈ اور ویلز میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ چکے ہیں۔

October 15, 2026 · بام دنیا
برطانیہ میں ہر چار منٹ بعد گاڑی چوری، ملزمان پر فردِ جرم کی شرح صرف 3 فیصد

برطانیہ میں ہر چار منٹ بعد گاڑی چوری، ملزمان پر فردِ جرم کی شرح صرف 3 فیصد

برطانیہ میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں اعداد و شمار کے مطابق ہر چار منٹ بعد ایک گاڑی چوری ہوجاتی ہے، جبکہ ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف فردِ جرم عائد ہونے کی شرح محض 3 فیصد ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں گاڑیوں کی چوری کے واقعات ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ چکے ہیں۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو عملے کی کمی اور محدود وسائل جیسے مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی چوری کے واقعات کی روک تھام اور ملزمان تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چوری شدہ گاڑیاں کانگو اور جمیکا سمیت مختلف ممالک میں بھیجی جاتی ہیں، جبکہ بعض گاڑیوں کے پرزے الگ کرکے فروخت کردیے جاتے ہیں۔

گاڑیوں کی چوری میں اضافے کے اثرات انشورنس کے شعبے پر بھی پڑ رہے ہیں، جہاں گاڑیوں کی انشورنس کی لاگت بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔