اردوغان اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ،آبنائے ہرمز اور یمن کی صورتحال پر گفتگو

ترک صدر نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

October 29, 2026 · بام دنیا
اردوغان اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ،آبنائے ہرمز اور یمن کی صورتحال پر گفتگو

اردوغان اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ،آبنائے ہرمز اور یمن کی صورتحال پر گفتگو

ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، آبنائے ہرمز، یمن کی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترکی کے سرکاری محکمۂ اطلاعات کے مطابق بدھ کو ہونے والی گفتگو میں صدر اردوغان نے ٹرمپ کو بتایا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس الائنس آبنائے ہرمز اور یمن کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترک سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اردوغان نے آبنائے ہرمز اور یمن کے معاملات پر سفارتی ذرائع سے حل تلاش کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

ترک صدر نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران اردوغان نے روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تعاون کرنے کی ترکیہ کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔

ترکی کے سرکاری محکمۂ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر اردوغان اور ترک عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارک باد دی، جبکہ تنظیمِ ترک ریاستوں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی پر بھی ترکیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔