کراچی بندرگاہ پر موجود جہاز میں سوار 6 بھارتی شہریوں قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ
ویانا کنونشن کے عالمی اصولوں کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ، سفارتی ذرائع
فائل فوٹو
اسلام آباد: بھارت نے کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ایک جہاز میں سوار اپنے 6 شہریوں تک قونصلر رسائی کے لیے حکومتِ پاکستان سے باضابطہ درخواست کر دی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے موصول ہونے والی اس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر ویانا کنونشن کے عالمی اصولوں کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بھارتی درخواست پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دوطرفہ معاہدوں اور مروجہ سفارتی ضوابط کے مطابق عمل درآمد کرے گا۔
سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام قانونی اور سفارتی تقاضے پورے کرنے کے بعد کراچی پورٹ پر موجود جہاز میں سوار ان 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کر دی جائے گی۔