ایران کے ممتاز مذہبی رہنما 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آیت اللہ وحید خراسانی کئی دہائیوں تک دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے۔

November 17, 2026 · بام دنیا
ایران کے ممتاز مذہبی رہنما 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ایران کے ممتاز مذہبی رہنما 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ایران کے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کے دفتر کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کی گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ وحید خراسانی کئی دہائیوں تک دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے۔ انہوں نے مذہبی شعائر کے تحفظ اور دینی علما کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر کو بھی ان کے انتقال کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اس وقت ان کے دفتر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا علاج جاری ہے۔ اب ان کے دفتر کی جانب سے باضابطہ طور پر وفات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر کے مطابق ان کی نماز جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔