راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،88رنز پر 7 کھلاڑی آئوٹ
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا اور سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،88رنز پر 7 کھلاڑی آئوٹ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ دوسرے سیشن کے اختتام تک سری لنکا نے پہلی اننگز میں 31.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا اور سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
سری لنکن کپتان کوشل مینڈس 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ سونل دھنوشا 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پرباتھ جے سوریا 2 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عامر جمال اور ثاقب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی جانب سے ابھی لہرو کمار اور اسیتھا فرنینڈو نے بیٹنگ کرنا باقی ہے۔ پہلے روز کے کھیل میں پاکستانی ٹیم کی مضبوط بولنگ نے میچ پر اپنی گرفت قائم کر لی ہے۔