نو مئی ریڈیو حملہ کیس،کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانتیں خارج

اے ٹی سی پشاور کا محفوظ فیصلہ، پولیس نے دونوں رہنماؤں کو حراست میں لیا، وکلا چھڑا کر لے گئے

November 17, 2026 · قومی

نو مئی ریڈیو حملہ کیس، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانتیں خارج

پشاور: انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) پشاور نے نو مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ملزمان کامران بنگش اور عرفان سلیم سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کردیں، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پیش ہوئے۔ ضمانتیں خارج ہونے کے بعد پولیس نے کامران بنگش اور عرفان سلیم کو حراست میں لے لیا، تاہم وکلا نے دونوں رہنماؤں کو پولیس کی تحویل سے چھڑا لیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے عدالت کے دروازے بند کروا دیے، جبکہ تیمور جھگڑا پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔