ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ سے کم

عالمی منڈی کا اثر، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہو گیا، نئی قیمت جاری

November 18, 2026 · کامرس
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ سے کم

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ سے کم

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی حد سے نیچے آ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نیتجے میں فی تولہ سونے کا نیا بھاؤ 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8573 روپے کی کمی دیکھی گئی، اور یہ کم ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 023 روپے پر آ گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے نمائندوں کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں یہ کمی بین الاقوامی منڈی کے رحجان کی عکاس ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر کی کمی کے بعد 3764 ڈالر پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات براہ راست مقامی صرافہ بازار پر مرتب ہوئے ہیں۔