آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز پر حملہ ، 11 افراد زخمی

ایک رکن تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے،اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی

November 18, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابوظہبی: آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کی ایک آئل کمپنی کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عملے کے 11 ارکان زخمی اور ایک رکن لاپتہ ہو گیا ہے۔

اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ 17 نومبر کی شام پیش آیا جب اماراتی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے جہاز پر موجود عملے کے دیگر تمام ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم عملے کا ایک رکن تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ اس حملے میں عملے کے 11 ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر کے ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بیان میں بحری جہازوں کے عملے کے تحفظ اور خطے میں سمندری سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔