ٹرمپ اور پیوٹن کی تقریباً ایک گھنٹے طویل ملاقات،کوئی بیان جاری نہیں کیا
ملاقات اے پی ای سی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات بھی طے تھی۔
ٹرمپ اور پیوٹن کی تقریباً ایک گھنٹے طویل ملاقات،کوئی بیان جاری نہیں کیا
العربیہ انگلش کے مطابق دونوں صدور کی یہ ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات ہے۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی 2025 میں امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات اے پی ای سی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات بھی طے تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے حوالے سے ولادیمیر پیوٹن کو اپنا دوست قرار دیا اور مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب عالمی سطح پر روس اور امریکا کے تعلقات، یوکرین جنگ اور جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اہم سفارتی پیش رفت کی توقعات کی جا رہی ہیں۔