اسلام آباد،غوری گارڈن میں بیکری مالک نےمبینہ ڈاکو کوفائرمار کرقتل کردیا
فائرنگ کے تبادلے میں بیکری کا مالک بھی زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد،غوری گارڈن میں بیکری مالک نےمبینہ ڈاکو کوفائرمار کرقتل کردیا
اسلام آباد کے علاقے غوری گارڈن، اسٹریٹ نمبر 21 میں واقع براڈوے بیکری پر چار مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی، تاہم بیکری کے مالک کی مبینہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے بیکری میں داخل ہوئے تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ بیکری کے مالک کی جانب سے کی گئی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں بیکری کا مالک بھی زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔
پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے تین ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔