بھارت کا مصدق ملک کوتاج محل اور نظام الدین اولیاءؒ کے مزار پر حاضری دینے کی اجازت دینے سے انکار

مصدق ملک نے دونوں مقامات کے دورے کی درخواست کی تھی ، بھارتی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اس کی منظوری نہیں دی۔

November 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کو دورہ بھارت کے دوران تاج محل اور حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے مزار پر حاضری دینے کی اجازت نہ مل سکی۔

بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے دورہ بھارت کے دوران تاج محل اور حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے مزار پر جانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکام سے باضابطہ اجازت طلب کی تھی، تاہم انہیں ان مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مصدق ملک نے دونوں مقامات کے دورے کی درخواست کی تھی، لیکن بھارتی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اس کی منظوری نہیں دی۔

مصدق ملک کا دورہ بھارت ایس سی او کے سولائزیشنل ڈائیلاگ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔ اس فورم میں مختلف رکن ممالک کے درمیان تہذیبی روابط، ثقافتی ورثے اور باہمی مکالمے کے فروغ سے متعلق امور زیر بحث آتے ہیں۔

واضح رہے مصدق ملک 20 سے 22 نومبر 2026 تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سولائزیشنل ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے ہیں، جہاں وہ پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔