وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی شدید مذمت

اہم بیان، جارحانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، علاقائی سلامتی کی حمایت جاری رہے گی،

November 21, 2026 · اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں حوثی حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر ہونے والے حوثی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کی جانے والی جارحانہ کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات خطے کے امن اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور مملکت کو اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد کی حفاظت کے لیے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔