اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات
بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے وفاق اور صوبے میں قریبی رابطے پر اتفاق
اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم کے نائب اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایاز صادق اور سرفراز بگٹی کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقیاتی ترجیحات اور جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ صوبے میں عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان قریبی رابطہ ناگزیر ہے۔