روس کے یوکرین پر شدید میزائل اور ڈرون حملے، بچہ .ہلاک اور 60 زخمی
رہائشی عمارتیں تباہ، امدادی کارروائیاں جاری، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
روس کے یوکرین پر شدید میزائل اور ڈرون حملے، بچہ .ہلاک اور 60 زخمی
روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان حملوں نے شہری علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں کے دوران رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر اہم شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ حملوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 60 افراد میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملوں کے بعد سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشنز تاحال جاری ہیں۔