فرانسیسی حکومت کا مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

مالیاتی دباؤ میں کمی، سینیٹ میں بجٹ پر غور، نئی بھرتیاں محدود ہوں گی

November 22, 2026 · بام دنیا
فرانسیسی حکومت کا مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

فرانسیسی حکومت کا مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

فرانسیسی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی اور بجٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کے لیے آئندہ مالیاتی بجٹ میں تقریباً 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس مجوزہ اقدام کا بنیادی مقصد حکومتی اخراجات میں کمی لانا اور مالیاتی دباؤ کو کم کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اس مجوزہ منصوبے کے تحت سرکاری اداروں میں ملازمتوں کی تعداد کم کرنے، انتظامی ڈھانچے کو مختصر کرنے اور مختلف محکموں کے اخراجات پر نظرثانی کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ یہ تجویز فرانسیسی سینیٹ کی جانب سے 2027 کے بجٹ پر غور کے دوران سامنے آئی ہے، جس کے تحت ریٹائر ہونے والے ہر دو سرکاری ملازمین میں سے 1 کی جگہ نیا ملازم بھرتی نہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے ملکی خزانے پر پڑنے والا بوجھ نمایاں طور پر کم ہوگا۔