پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا اضافہ

وزارتِ خزانہ کی رپورٹ جاری، مجموعی حجم 90.98 ٹریلین تک پہنچ گیا، جی ڈی پی سے تناسب کم ہو گیا

November 22, 2026 · قومی
پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا اضافہ

پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ جون 2025 کے اختتام تک 84.8 ٹریلین روپے تھا جو بڑھ کر جون 2026 کے اختتام تک 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

دستاویز کے مطابق سرکاری قرضے میں 6.2 ٹریلین روپے یعنی 6 ہزار 200 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم اس دوران قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد پر آ گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ جون 2026 کے اختتام تک حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم مقررہ حد کے مطابق بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے تک جا پہنچا ہے۔