انڈونیشیا کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 3 ہلاک اور 36 افراد لاپتہ

امدادی کارروائیاں جاری، 15 افراد کو بچا لیا گیا، تفتیش شروع کر دی گئی۔

November 22, 2026 · بام دنیا
انڈونیشیا کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 3 ہلاک اور 36 افراد لاپتہ

انڈونیشیا کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، 3 ہلاک اور 36 افراد لاپتہ

انڈونیشیا کے صوبہ بنتن کے شہر سرنگ کے علاقے چیکانڈے میں واقع مٹھائی تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 36 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق آگ ہفتے کی سہ پہر 3 منزلہ فیکٹری میں لگی جو دودھ سے بنی مٹھائیاں اور دیگر مصنوعات تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چھت کے کچھ حصے بھی گر گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے 15 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جن میں 4 زخمی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کا آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم فیکٹری کے بعض حصوں میں مسلسل شعلے اور شدید گرمی ریسکیو اہلکاروں کے لیے ملبے میں داخل ہونے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ فیکٹری کے باہر متاثرہ کارکنوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔