سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا

شاندار کارکردگی، گرین شرٹس کی لگاتار دوسری فتح، حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا

November 22, 2026 · اسپورٹس
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنت میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ یہ ایونٹ میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح ہے، جس سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہو گیا ہے۔

میچ کا پہلا کوارٹر انتہائی سخت رہا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول اسکور نہ کیا جا سکا۔ کھیل کے دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسکورنگ کا آغاز کیا۔ میچ کے اٹھارہویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے پہلا گول کر کے برتری دلائی، جبکہ 21ویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر بہترین گول کر کے برتری کو دُگنی کر دیا۔

کھیل کے تیسرے کوارٹر میں امریکی کھلاڑی سیکائی نے گول کر کے خسارہ کم کیا اور اسکور 2-1 کر دیا۔ تاہم، پاکستانی کھلاڑیوں نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محمد عماد کے ذریعے ایک اور شاندار گول کر کے اسکور 3-1 کر دیا۔ آخری کوارٹر میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، جہاں 46ویں منٹ میں ابو محمد اور 58ویں منٹ میں حنان شاہد نے گول اسکور کر کے فتح کو یقینی بنایا۔ اس طرح قومی ہاکی ٹیم نے مقررہ وقت کے اختتام پر 5-1 کی واضح برتری سے میچ اپنے نام کر لیا۔