لاہور میں رشتوں کا تقدس پامال، بھائی کی اہلیہ سے زیادتی ،ملزم گرفتار
باٹاپور پولیس کی کارروائی، ملزم احد قابو میں، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
لاہور میں رشتوں کا تقدس پامال، بھائی کی اہلیہ سے زیادتی ،ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے باٹاپور میں رشتوں کی حرمت کو پامال کرنے کا ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے ہی بھائی کی اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کینٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایات پر خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم کی شناخت احد کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات اور دستیاب دستاویز کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت باٹاپور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور معاشرے میں اس نوعیت کے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔