سوات:جائیداد کے تنازع پر خونی تصادم،فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔
November 22, 2026 · قومی
سوات:جائیداد کے تنازع پر خونی تصادم،فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
سوات کے علاقے سنگوٹہ میں جائیداد کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے بھتیجا اور چچی جبکہ دوسرے فریق سے چچا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔