بھارت،نیوزی لینڈ ٹیسٹ ڈرا۔میچ دیکھنے کالج سے بھاگ کر آنے والے طلبا کیمرے پر پکڑے گئے

میزبان ٹیم نے آخری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے

November 23, 2026 · اسپورٹس

 

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوران کالج سے بھاگ کر میچ دیکھنے کے لیے آنے والے نوجوان فینز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

ویلنگٹن ٹیسٹ کے 5 ویں روز کا کھیل دیکھنے کے لیے کالج کے کچھ طلبہ اسٹیڈیم پہنچ گئے اور بڑے پر سکون انداز میں برگرز کھا رہے تھے کہ اچانک کیمروں نے انہیں ٹی وی سکرین پر دکھا دیا۔ نوجوان فینز نے بڑی اسکرین پر خود کو دیکھنے کے بعد اپنے چہروں کو چھپانے کی کوشش کی تاہم بعد ازاں کالج چھوڑ کر میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ میچ کے دوران کمنٹیٹرز نے بھی خوب تبصرے بھی کیے۔

کالج اسٹیڈیم کے سڑک پار واقع ہے جہاں نیوز ی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کےآخری روز کا دلچسپ کھیل دیکھنے طالب علم اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ ادھر،
پہلا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوگیا۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 720 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، لیکن نیوزی لینڈ نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے میچ بچا لیا۔ نیوزی لینڈ پانچویں دن کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ ڈیوڈ کانوائے نے 65 رنز بنائے اور ڈیرل مچل 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ – ہنری نکولزکو پہلی اننگز میں 175 اور دوسری اننگز میں 31 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 368 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 720 رنز پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے آخری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا کر بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔