ایبٹ آباد : ویلڈنگ ورکشاپ میں استاد قتل ،شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیسوں کے لین دین پر استاد کو قتل کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے گرفتاری دے دی

November 25, 2026 · قومی
فوٹو امت

فوٹو امت

ایبٹ آباد : ویلڈنگ ورکشاپ میں استاد قتل ،شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سپلائی ڈسکو چوک کے قریب ویلڈنگ کی دکان پر پیسوں کے لین دین کے تنازع پر شاگرد ارسلان نے مبینہ طور پر اپنے استاد طارق کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے گرفتاری دے دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسرے واقعے میں آرام باغ کے علاقے میں شوہر نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو ابدی نیند سلا دیا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی، تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران شہر میں تیسرے قتل کی اطلاع کے بعد شہریوں میں شدید تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ۔