چین میں پوتن سے ملاقات کے دوران یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات کی : ٹرمپ
امریکی صدر کا روسی ہم منصب پر فوجی جارحانہ اقدامات روکنے اور امن معاہدے پر زور
چین میں پوتن سے ملاقات کے دوران یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات کی : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے چین میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے اور جلد امن معاہدے کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے صدر پوتن پر زور دیا کہ وہ یورپ کے مختلف علاقوں کے خلاف تمام فوجی جارحانہ اقدامات ختم کریں تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان معاہدے کی راہ ہموار ہوسکے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہے، جبکہ جنگ کے باعث ہر ماہ ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ تمام فریقوں کے لیے ایک اہم کامیابی ہوگی۔