ایران کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں اور آگ لگنے کا دعویٰ
یہ واقعہ خصب بندرگاہ کے دہانے اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک غیر مجاز سمندری راستے پر پیش آیا۔
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں اور آگ لگنے کا دعویٰ
پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے مطابق یہ واقعہ خصب بندرگاہ کے دہانے اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک غیر مجاز سمندری راستے پر پیش آیا۔
ایرانی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں آئل ٹینکر خفیہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے لوکیشن سسٹم بھی بند کر رکھے تھے۔
بیان کے مطابق دورانِ سفر دونوں ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے جمعے کو یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ایرانی دفاعی نظام کی جانب سے انتباہی فائرنگ کے بعد ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ واپس چلا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی طیارہ مخالف جہازوں کو فضائی تحفظ اور معاونت فراہم کر رہا تھا اور ایران کے جزیرہ ہنگام کے جنوب مشرقی علاقے کے قریب پہنچ گیا تھا۔