صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، اہم شخصیات کی شرکت، مشاورت کا عمل جاری رہے گا

November 28, 2026 · قومی
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ایک اہم ملاقات  ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس اہم بیٹھک میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی شریک تھے۔ تینوں اہم حکومتی شخصیات کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان کے معاملات سمیت صوبائی اور قومی سطح کے سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔