پاکستان کا نئی دہلی میں نیا ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ

سعد وڑائچ کی جگہ معظم علی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، موجودہ ناظم الامور کی وطن واپسی متوقع

November 28, 2026 · اہم خبریں

پاکستان کا نئی دہلی میں نیا ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنا نیا ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سعد احمد وڑائچ کی جگہ معظم علی یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعد احمد وڑائچ کی مدت تعیناتی مکمل ہونے کے بعد انہیں نئی دہلی سے واپس بلایا جا رہا ہے، جبکہ معظم علی کو بھارت میں پاکستان کا نیا ناظم الامور مقرر کیا جائے گا۔

معظم علی اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ نئی دہلی میں تقرری کے فیصلے کے بعد وہ جلد بھارت روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب سعد وڑائچ کی آئندہ ماہ دفتر خارجہ میں اہم ذمہ داری پر تعیناتی کا امکان ہے۔

تاہم نئی دہلی میں نئی تقرری اور معظم علی کی روانگی کے حوالے سے تاحال باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا اور حتمی شیڈول کا انتظار ہے۔\