مولانا اسجد محمود کو رہا کر دیا گیا، گاڑی بھی واپس

تھانہ سیکریٹریٹ میں جے یو آئی رہنما کی پولیس افسران سے مذاکرات ہوئے

November 28, 2026 · قومی

مولانا اسجد محمود کو رہا کر دیا گیا، گاڑی بھی واپس

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو رہا کر دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، جبکہ ان کی گاڑی بھی واپس کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سینئر رہنما کی تھانہ سیکریٹریٹ میں پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد اسجد محمود کی رہائی ممکن ہوئی۔

رہائی کے بعد اسجد محمود نے کہا کہ وہ واپس آگئے ہیں اور کارکن پرامن رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا تھا، جبکہ وہاں موجود ان کے بیٹے اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔