کراچی میں دھماکے کے بعد ایک منزلہ مکان منہدم، خاتون کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
محمود آباد میں امبالہ بیکری کے قریب واقعہ پیش آیا، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں
کراچی میں دھماکے کے بعد ایک منزلہ مکان منہدم، خاتون کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
کراچی کے علاقے محمود آباد میں امبالہ بیکری کے قریب دھماکے کے بعد ایک منزلہ مکان منہدم ہوگیا، جس کے ملبے تلے ایک خاتون کے موجود ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق مکان منہدم ہونے کی اطلاع ملتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکل اور ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی، جبکہ بڑی تعداد میں شہری جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے خاتون کی موجودگی کی اطلاع کے پیش نظر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنےسے ہوا۔