ایشیا کپ فائنل،پاکستان اے نے 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنا لیے
شمائل حسین 41 گیندوں پر 39 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے
ایشیا کپ فائنل،پاکستان اے نے 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنا لیے
دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اننگز کا آغاز کرنے والے معاذ صداقت 5 رنز بنا کر راویندو فرنینڈو کی گیند پر وانوچا سہان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ 13 رنز کے مجموعے پر گری۔
شمائل حسین 41 گیندوں پر 39 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ شہزیب خان بھی 26 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، انہوں نے 2 چوکے لگائے ہیں۔
سری لنکا اے کی جانب سے راویندو فرنینڈو نے 5 اوورز میں 16 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ دیگر بولرز تاحال کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
پاکستان اے کی جانب سے حسن نواز، کپتان عبدالصمد، فرحان یوسف، روحیل نذیر، محمد عمران، احمد دانیال، سفیان مقیم اور علی رضا ابھی بیٹنگ کے لیے آنا باقی ہیں۔
فائنل میں پاکستان اے اور سری لنکا اے کے درمیان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی ٹرافی کے لیے مقابلہ جاری ہے۔