سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہے۔ تازہ واقعے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 طلبا شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے چٹہ بل کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4 نہتے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ چاروں نوجوان یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوئی فائرنگ کی۔