پاکستانی سفیر خان هشام کی مدینہ کے ڈپٹی گورنرسے ملاقات

جدہ: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان هشام بن صدیق نے مدینہ منورہ کے ڈپٹی گورنر، شہزادہ سعود الفیصل سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور عمرہ اور حج کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی سفیر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔. ڈپٹی گورنر مدینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل مدت تذویراتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔