دمام: شامی صدر بشار الاسد نے قطری نظام پر دہشت گردی کی سرپرستی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا کر قطر ہی نہیں پوری دنیا کو چونکا دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بشار الاسد نے یونانی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں جنگ کے ذمہ دار امریکہ، فرانس، برطانیہ، قطر اور ترکی ہیں۔ یہ سب کے سب دہشتگردی کی سرپرستی کررہے ہیں۔ بشار الاسد نے قطر پر دہشتگردی کے حوالے سے کئی عالمی درجے کے الزامات بھی عائد کئے ۔