بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

نئی دہلی:بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں سرگرم آزادی تحریک کے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے جنگ بندی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجوؤں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ بھارتی مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی فیصلہ لینا ٹھیک نہیں رہے گا جبکہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے دوٹوک الفاظ میں سیز فائر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کا خاتمہ کیے جانے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے۔