بھارت میں زیادتی کی شکار لڑکی نے جیل میں ملزم سے شادی کر لی

جموئی:بھارت میں زیادتی کی شکار لڑکی نے جیل میں ملزم سے شادی کر لی،شادی سے دلہن والے خوش اور دلہا کا خاندان ناراض رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق قیدی نبھا کماری نامی لڑکی سے زیادتی کےجرم میں سزا کاٹ رہا تھااور وہ اچانک متاثرہ لڑکی سے شادی کیلئے تیار ہوگیاجس پر دونوں کی شادی کے انتظامات کئے گئے اورضلع جیل انتظامیہ کے اعلی افسران کی موجودگی میں بغیر جہیز کے شادی کی تمام رسمیں انجام دی گئیں۔