ٹورنٹو:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے بذریعہ ٹوئٹر مسلمانوں کو ایک ویڈیو پیغام دیا اور کہا کہ میری اور میری اہلیہ کی طرف سے بابرکت اور پرامن رمضان مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار پرغور کریں گے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم یہاں کی مسلم کمیونٹی اور کینیڈا کے لیے اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور وہ رمضان المبارک کی آمد پر بہت خوش ہیں۔