زیان:چین نے ایک ایسا طیارہ تیار کر لیاہے جو پانی اور خشکی دونوں جگہ اتر اور اڑان بھر سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’’ اے 600‘‘ بڑا طیارہ 2022تک فروخت کیلئے پیش کر دیا جائیگا،گذشتہ سال دسمبر میں اس کی کامیابی آزمائشی پرواز ہوئی تھی،اور اب اس جہاز کو مرکزی چین کے صوبے ہوبی کے دوشہروں زو ہائی جنگ من کے درمیان فیری سروس استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ جہاز کو سطح سمندر سے پرواز کرنے کیلئے بھی اس سال کے آخر تک تیار کر لیا جائیگا۔پانی کی سطح سے یہ پہلی پرواز جنگ من کے بڑے آبائی ذخائر سے کریگا۔جہاز 4500کلو میٹر تک پرواز کر سکتا ہے اور یہ 2میٹر لہروں کے درمیان بھی اڑان بھر سکتا ہے۔