شارجہ: متحدہ عرب امارات میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے 4پاکستانی سرغنہ کو ایک برس قید اور فی کس ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے ، سزا پوری کرنے اور جرمانے کی ادائیگیوں کے بعد ان انسانی اسمگلروں کو ملک بدر کردیا جائے گا، یہ لوگ اپنے ساتھ اپنے 35ہم وطنوں کو شارجہ میں بھیک منگوانے کی غرض سے لیکر آئے تھے ، شارجہ پولیس کے مطابق ان چاروں افراد کو پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد سے زبردستی بھیک منگوانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، حکام کے مطابق ملزمان ان افراد سے بھیک منگواکر اس کی 90فیصد رقم خود رکھ لیتے تھے اور انہیں صرف 10فیصد حصہ دیا جاتا تھا۔