اے این پی عام انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔شاہی سید

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، انتخابات کے لیے ابھی سے تمام بنیادی تیاریاں شروع کرنے کی ضرورت ہے،عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات کے لیے بھر پور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترے گی ،اپنے قومی وجود کی بقاء ، تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے موثر پارلیمانی نمائندگی انتہائی ناگزیر ہے۔