کراچی: پیپلز پار ٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ملک میں پانی اور بجلی کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کی حکومت نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،نواز شریف اور ان کی حکومت نے ملک و قوم کے ساتھ جرائم کئے ہیں،سرکلر ڈیٹ دوگنا ہو چکا، بجلی نام کو نہیں، پانی کا بحران شدید ہو گیا،شریف برادران حکومت کے آخری دن جاتے جاتے کہتے ہیں اب جو ہوگا اس کے ذمہ دار ہم نہیں، یہ ملک ہے اتفاق فاؤنڈری نہیں، میاں صاحب آپ نے جو کیا اس کا حساب دینا ہوگا، قوم کو بتائیں کہ بجلی اور پانی کہاں گئے؟ آپ نے ملک کے ساتھ یہ حشر کیوں کیا؟۔