تحریک انصاف کواللہ کی پکڑ کاسامنا ہے ۔رانا ثناءاللہ

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کواللہ کی پکڑ کاسامنا ہے ۔ کوئی بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کتاب لکھ کر شیئر کر سکتا ہے ۔ ریحام خان نے بھی بلیک میلنگ کے باعث ملک چھوڑا تھا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ریحام خان کو بھی بلیک میلنگ کے بعد ملک چھوڑنا پڑا تھا ، کتاب کے مسودے کو بھی تحریک انصاف کی جانب سے ہی سامنے لایا گیا ہے۔ریحام خان کی کتاب آئے گی یا نہیں ہم کو اس کا کوئی پتہ نہیں۔ کچھ حدود قیود مقرر ہیں آپ اس حد تک بات کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے سب کی پگڑی اچھالتے ہیں اس لئے آج ان کو بھی اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے ۔