احسن اقبال حملہ کیس میں گرفتار4 ملزمان ضمانت پر رہا

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس میں گرفتار4 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان پر مرکزی ملزم عابد حسین کی سہولت کاری کا الزام تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال حملہ کیس کی سماعت ہوئی عدالت کے جج نے مقدمہ میں گرفتار4 ملزمان کی 2،2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم ے دیا۔ملزمان شاہد، کاشف، عظیم اور سبیل پر مرکزی ملزم عابد حسین کی سہولت کاری کا الزام تھا۔