مسلم لیگ ن کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔ فواد چوہدری

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اس لئے وہ ایسا ماحول بنا رہی ہے کہ الیکشن کے نتائج پر کو ئی تنازع کھڑا کر سکیں۔فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہاں پر آئین آجائے وہاں کسی کی رائے کی اہمیت نہیں رہتی ۔حسن عسکری نے جو کتاب لکھی تھی وہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیخلاف ایاز میر کی رائے حسن عسکری سے بھی سخت ہے ۔ مسلم لیگ ن کو شکست سامنے نظر آرہی ہے اس لئے وہ یہ ماحول بنا رہی ہے کہ جب ان کو شکست ہو جائے تو وہ کوئی تنازع بنا سکیں۔