چوہدری نثار کو نئی سیاسی زندگی پر مبارک باد دیتاہوں۔شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیاہے اور چوہدری نثار کی جانب سے آزاد الیکشن لڑنے کے فیصلے پر انہیں مبارک باد دی ہے ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں چوہدری نثار کو نئی سیاسی زندگی پر مبارک باد دیتاہوں اور انہیں یہ فیصلہ بہت دیر پہلے کرلینا چاہیے تھا ۔انہوں نے چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن سے سیاسی راہیں جدا کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد راولپنڈی کو غازی بروتھا ڈیم سے پانی کی فراہمی شروع کر دیں گے ۔