نواز شریف وکیل بدل کر چند دن اور گزار سکتے ہیں۔کائرہ

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وکیل بدل کر چند دن اور گزار سکتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے لئے تحریک انصاف نے پرانے چہروں کا انتخاب کیا ہے ۔عمران خان 22سال میں نئے کھلاڑی اپنے ساتھ شامل نہیں کر سکے ۔وہ جو میرٹ کی بات کرتے تھے آج میرٹ کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے پرانے خاندانوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔