شکرگڑھ:شکر گڑھ میں منشیات فروشوں ،ڈکیتوں ، اشتہاریوں اور مجرموں کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کے خلاف پولیس نے کمر کس لی ،گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 سے زیادہ جرائم پیشہ افراد گرفتارکرلئے گئے۔پولیس کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پر امن معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس کسی سفارش اور اثر و رسوخ کے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی رو رعایت سے کام لئے بغیر کارروائیاں جاری رکھے اور عام شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اس حوالے سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔