عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا ۔ فیصل جاوید کی وضاحت

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کے معاملے میں عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا ۔ تحریک انصاف کی جانب سے جہاں بھی غلطی کی جائے میڈیا کواس پر آواز بلند کرنی چاہئے ۔ فیصل جاوید نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کے معاملے میں عمران خان نے کوئی قانون نہیں توڑا ، تحریک انصاف جہاںغلط ہو وہاں میڈیا کو آواز اٹھانی چاہئے ۔ کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔عمران خان کو اس معاملے کا پتہ ہی نہیں تھا اور انہوں نے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے فون نہیں کیا تھا ۔ ان کوبتایا گیاتھا کہ کوئی مسئلہ ہے اس لئے دیر ہوئی ہے ۔