آرمی چیف کا کلثوم نواز کے لئے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار

لندن : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے لئے دعائے صحت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف اور خاندان کے نام نیک خواہشات پر مبنی پیغام ہارلے اسٹریٹ کلینک بجھوادیا،آرمی چیف نے پیغام کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھی بجھوایا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں بیگم کلثوم نواز کے لئے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔